میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
رات کو پسند کے امیدوار کے جیتنے کی خوشی صبح غم میں بدل گئی

رات کو پسند کے امیدوار کے جیتنے کی خوشی صبح غم میں بدل گئی

ویب ڈیسک
هفته, ۱۰ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستانی عوام نے الیکشن نتائج پر سوالات اٹھا دیئے اور کہا یہ کیسے انتخابات ہیں؟ رات کو پسند کے امیدوار کے جیتنے کی خوشی اور صبح کوغم میں بدل گئی تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ہونے والے الیکشن کے نتائج پر پاکستانی عوام کی رائے سامنے آگئی ، شہریوں نے کہا کہ جس لاڈلے کولائے اسے خود پتہ نہیں وہ کیسے جیتا۔عوام نے سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیسے انتخابات ہیں؟ جیتنے والے راتوں رات ہروادیئے گئے، رات کو پسند کے امیدوار کے جیتنے کی خوشی، صبح کوغم میں بدل گئی۔ایک شہری نے کہا کہ دھاندلی کے حمام میں سب ھی ننگے ہوچکے ہیں، سسٹم چلانے والوں نے تاریخ سے سبق نہیں سیکھا۔خیال رہے ملک بھر میں عام انتخابات 2024 کی گہما گہمی عروج پر رہی، عوام کی بڑی تعداد گھروں سے نکلی، ، بڑے شہروں کے ساتھ ساتھ چھوٹے شہروں کے پولنگ اسٹیشنز ووٹروں کاجوش وخروش دیدنی تھا۔خواتین بھی آگے آگے رہیں جبکہ بزرگ ہو یا خصوصی افراد سب نے پاکستان کو اپنا ووٹ دیا۔۔چھوٹے شہروں حاصل پورچنیوٹ، بھکرجتوئی میں شہری ووٹ ڈالنے نکلے، شکارپور کے ایک پولنگ اسٹیشن پرجم غفیرتھا۔سانگھڑمیں خواتین کی بڑی تعداد باہرنکلی۔گوارد کے مختلف پولنگ اسٹیشنوں میں بھی شہری ووٹ ڈالتے نظر آئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں