میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلز پارٹی سندھ اسمبلی میں پہلی مرتبہ سنچری کرے گی

پیپلز پارٹی سندھ اسمبلی میں پہلی مرتبہ سنچری کرے گی

ویب ڈیسک
هفته, ۱۰ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ اسمبلی میں پہلی مرتبہ سنچری کرے گی، خواتین سمیت دیگرمخصوص نشستیں ملنے کے بعد پیپلزپارٹی کے پاس 110نشستیں ہوجائیں گی،سندھ اسمبلی کی 130 نشستوں میں سے 84 پر پیپلز پارٹی کامیاب ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کی تمام ایک سو تیس نشستوں کے نتائج کا اعلان کر دیا، سندھ میں عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی تاریخ ساز فتح حاصل کرلی۔سندھ اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی 84 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے، جس کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی سندھ اسمبلی میں پہلی مرتبہ سنچری کرے گی۔سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی کو 20خواتین اور اقلیتوں کی 6مخصوص نشستیں بھی ملیں گی، جس کے بعد سندھ اسمبلی کے 168 کے ایوان میں پیپلز پارٹی کے پاس ارکان کی تعداد 110ہوجائے گی۔یوں پیپلزپارٹی کی پہلی بار سندھ اسمبلی سو سے زائد سیٹیں ہوجائیں گی، الیکشن کمیشن نے اعلان کردہ نتائج کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان 28 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ 14 آزادامیدوار کامیاب ہوئے ہیں اور جی ڈی اے اور جماعت اسلامی کو 2، 2نشستیں ملی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں