میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈیری مافیا نے دودھ مزید مہنگا کر دیا، قیمت 210 روپے فی کلو مقرر

ڈیری مافیا نے دودھ مزید مہنگا کر دیا، قیمت 210 روپے فی کلو مقرر

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۰ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی میں ڈیری مافیا نے دودھ کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈیری مافیا نے دودھ کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا ہے اور نئی قیمتوں کا اطلاق 11 فروری سے کیا جائے گا۔20 روپے اضافے کے بعد دودھ کی فی کلو قیمت 190 روپے سے بڑھ کر 210 روپے کلو ہوجائے گی جبکہ فی من دودھ کی قیمت 6113 روپے سے بڑھ کر 6862 روپے ہوجائے گی۔واضح رہے کہ ایک مہینہ قبل بھی ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمت میں کمشنر کراچی کے احکامات کو مسترد کرتے ہوئے قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کیا تھا اور اس وقت دودھ کی سرکاری قیمت 160 روپے فی کلو ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں