میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی والوں کے لیے اچھی خبر، بجلی کی قیمت میں 10روپے 80 پیسے فی یونٹ کمی

کراچی والوں کے لیے اچھی خبر، بجلی کی قیمت میں 10روپے 80 پیسے فی یونٹ کمی

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۰ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپر)نے کے الیکٹرک کے صارفین کیلئے فروری کے بلز میں بڑے ریلیف کا اعلان کردیا۔نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے)برائے دسمبر 2022کی مد میں 10روپے 80پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک نے 10روپے 26پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 31جنوری 2023کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔نیپرا کے مطابق اس سے قبل نومبر کا ایف سی اے صارفین سے 7روپے 43پیسے فی یونٹ کمی کے ساتھ چارج کیا گیا تھا، جو کہ صرف ایک ماہ کیلئے تھا۔نیپرا نے کہاکہ دسمبر کا ایف سی اے نومبر کی نسبت 3روپے 37پیسے فی یونٹ مزید کم چارج کیا جائے گا، اس کا اطلاق صرف ایک ماہ کیلئے ہوگا، لائف لائن صارفین، 300 یونٹس تک گھریلو صارفین، زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کو ریلیف فروری کے بجلی کے بلوں میں ملے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں