میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ذیشان ذکی  نے والدہ اور بھائیوں کو کاروبار سے باہر کر دیا

ذیشان ذکی نے والدہ اور بھائیوں کو کاروبار سے باہر کر دیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۰ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

صائمہ بلڈرز اینڈ ریئل اسٹیٹ ڈولپرز کے مالک ذیشان ذکی اپنی والدہ نسیمہ خاتوں، بھائیوں احسن سلیم اور محسن سلیم کوسلیم ذکی کے تمام کاروبار سے باہر کردیا، ذیشان ذکی معروف بزنس مین سلیم ذکی کے تمام املاک اپنے اور اہلیہ کے نام پر منتقل کروانے کے بعد بھاری رقوم کمانے لگے، احسن سلیم اور محسن سلیم نے ذیشان ذکی سے ماہانہ 5 کروڑ روپے دینے کا مطالبہ کردیا۔ جراٗت کو موصول دستاویز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں معروف کاروباری شخصیت اور صائمہ گروپ آف کمپنیز کے بانی سلیم ذکی کی بیواہ نسیمہ خاتوں، بیٹوں محسن سلیم اور احسن سلیم نے درخواست دائر کی ہے، عدالت میں جمع کروائے گئے نکاح نامے کے تحت صائمہ بلڈرز اینڈ ریئل اسٹیٹ ڈولپرز کے بانی سلیم ذکی اور نسیمہ خاتوں کی شادی 24آگست 1997 کو ہوئی، نادرا نے یکم مارچ 2018 کو فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کیا ،سلیم ذکی اور نسیمہ خاتوں کے گھر 5 نومبر 1999 کو دوبیٹوںاحسن سلیم اور محسن سلیم کی پیدائش ہوئی،معروف کاروباری شخصیت سلیم ذکی6 نومبر 2018 کو فوت ہوگئے، سلیم ذکی کی وفات کے بعد ان کے بڑے بیٹے ذیشان ذکی نے پلاٹس، زمینیں، ہائوسنگ اسکیمیں، بینک اکائونٹس، گاڑیاں، رہائشگاہیں اپنے اور اپنی اہلیہ کے نام پر منتقل کروادیں،ذیشان ذکی صائمہ بلڈرز کے بانی سلیم ذکی کی املاک سے بھاری رقوم کماتے ہیں اور انہوں نے بیواہ نسیمہ خاتوں، بھائیوں احسن سلیم اور محسن سلیم کو حصہ نہیں دیا۔ ذیشان ذکی ایک اور کیس میں عدالت کے سامنے اعتراف کرچکے ہیں کہ وہ وقت نوجوان تھے اور والد (سلیم ذکی) کے کاروبار میں شامل نہیں تھے، تمام منصوبے سلیم ذکی مکمل کئے، ذیشان ذکی کو صائمہ بلڈرز کی کسی بھی ڈیل یا معاملات کا علم نہیں، ذیشان ذکی نے کوئی ملکیت خرید نہیں کی، ذیشان ذکی کو کوئی ملکیت یا پروجیکٹ الاٹ نہیں ہوا،سلیم ذکی نے کسی بھی منصوبے یا ملکیت میں ذیشان ذکی کو کوئی پاور آف اٹارنی نہیں بنایا اور نہ ہی وہ صائمہ بلڈرز یا سلیم ذکی کی املاک میں بینیفشری بنائے گئے۔ نسیمہ خاتوں کی عدالت میں درخواست میں دعویٰ کی گئی ہے کہ سلیم ذکی کی وفات کے بعد اس کے دونوں بیٹے محسن سلیم اور احسن سلیم جنوری 2019سے اب تک سلیم ذکی کے صائمہ بلڈرز اینڈ ریئل اسٹیٹ ڈولپرزسمیت دیگر کاروبار میں شامل نہیں اور ان کی املاک سے ذیشان ذکی بھاری رقوم کماتے ہیں اس لئے سلیم خاتوں کی اہلیہ نسیمہ خاتوں، بیٹوں محسن سلیم اوراحسن سلیم کوذیشان ذکی ماہانہ 5 کروڑ روپے اداکریں جو کہ سلیم ذکی کے بنائے گئے اثاثوں سے ہونے والے فائدے کی نسبت میں بہت معمولی رقم ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں