میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گھوسٹ ڈیلرز کے ذریعے کاشتکاروں سے اربوں روپے ہتھیا لیے گئے

گھوسٹ ڈیلرز کے ذریعے کاشتکاروں سے اربوں روپے ہتھیا لیے گئے

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۰ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) سندھ میں مصنوعی کھاد بحران پیدا کرنے کا انکشاف، گھوسٹ ڈیلرز کے ذریعے کھاد ذخیرہ کی گئی، کاشتکاروں سے اربوں روپے ہتھیا لیے گئے، سندھ بھر میں 20 سے زائد گھوسٹ ڈیلرز کو کھاد کا بھاری اسٹاک جاری کیا گیا، بسم اللہ ٹریڈرز، راجو ٹریڈرز شان ٹریڈرز، امر ٹریڈرز دیگر شامل، ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ایکسٹینشن ہدایت اللہ چھجڑو گھوسٹ ڈیلرز کے خلاف کارروائی سے گریزاں، تفصیلات کے مطابق سندھ میں یوریا کھاد کا مصنوعی بحران پیدا کرنے کا انکشاف ہوا ہے، روزنامہ جرأت کو ملنے والی معلومات کے مطابق بسم اللہ ٹریڈرز، راجو ٹریڈرز شان ٹریڈرز، امر ٹریڈرز سمیت 20 سے زائد ڈیلرز کو یوریا کھاد کا بھاری اسٹاک جاری کیا گیا جنہوں نے یوریا کھاد کو ذخیرہ کرلیا اور بلیک میں 1730 کی فی بوری 3 ہزار روپے تک فروخت کی۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ ڈیلرز نے یوریا کھاد کو اسمگل بھی کیا اور سندھ کے کاشتکاروں کو یوریا کھاد کی قیمت کی مد میں اربوں روپے کا چونا لگایا گیا۔ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اس ساری صورتحال میں انتظامی طور مکمل ناکام نظر آئے اور ڈی جی گھوسٹ ڈیلرز کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہے، سندھ حکومت اور محکمہ زراعت کے صوبائی مشیر کے سخت ہدایات کے باوجود ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ایکسٹینشن ہدایت اللہ چھجڑو گھوسٹ ڈیلرز کے خلاف کوئی بھی ایکشن نہ لے سکے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں