میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فیصل واوڈاکی نااہلی سینیٹ میں  اراکین کی تعداد98رہ گئی

فیصل واوڈاکی نااہلی سینیٹ میں اراکین کی تعداد98رہ گئی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۰ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ: شعیب مختار) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فیصل واوڈا کو نا اہل قرار دیے جانے کے بعدایوان بالا کے اراکین کی تعداد 98 ہو گئی ایک ممبر کی نا اہلی کے بعد پی ٹی آئی کی سینیٹ میں پوزیشن آزاد امیدواروں کے مد ِ مقابل آگئی سینیٹ کی ویب سائٹ سے نا اہل سینیٹر کی تفصیلات تاحال نہ ہٹائی جا سکیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹ میں اراکین کی تعداد 25،آزاد امیدواروں کی 25،پاکستان پیپلز پارٹی کی20،بلوچستان عوامی پارٹی کی 6،جمعیت علمائے اسلام (ف) کی 5،مسلم لیگ ن کی 5،متحدہ پاکستان کی 3،عوامی نیشنل پارٹی کی 2،نیشنل پارٹی کی 2،بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل)کی 1،جماعت اسلامی کی 1،پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کی 1،پاکستان مسلم لیگ کی 1،پختونخوا ملی پارٹی کی 1 بتائی جاتی ہے، جن میں سے 51 سینیٹرز 2024 جبکہ 48 سینیٹرز 2027 میں اپنی مدت پوری کرینگے۔گزشتہ روز سندھ سے بطور سینیٹر منتخب ہونے والے فیصل واوڈا کی نااہلی کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد پارٹی کی مرکزی قیادت کے مابین اہم رابطے ہوئے ہیں جس میں تمام تر رہنماؤں کو مذکورہ معاملے پر بیان بازی سے روک دیا گیا ہے۔پی ٹی آئی کی جانب سے فیصل واوڈا کے عدالت میں فیصلہ چیلنج کرنے تک خالی ہونے والی سینیٹ کی اس نشست پر کسی بھی امیدوار کو ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، آ ئندہ چند روز میں نا اہل ہونے والے سینیٹر کی جانب سے سپریم کورٹ سے رجوع کیے جانے کا امکان ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں