میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کثیرالملکی بحری مشق امن 21، پاک بحریہ کے نغمے ''امن کی پکار''کا پرومو جاری

کثیرالملکی بحری مشق امن 21، پاک بحریہ کے نغمے ''امن کی پکار''کا پرومو جاری

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۰ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاک بحریہ نے کثیرالملکی بحری مشق امن 21کے خصوصی نغمے ”امن کی پکار”کا پرومو جاری کر دیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحری مشق امن 21کا یہ خصوصی نغمہ اردو اور انگریزی زبانوں کا امتزاج ہے،گانے میں امن پسند ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا ہونے کا پیغام دیا گیا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ گانا پاک بحریہ کی امن کیلئے ہمہ وقت حاضر رہنے اور امن کے فروغ کیلے دنیا بھر کے ممالک کو خوش آمدید کہنے کے عزم کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحری مشق امن میں تقریبا 45 ممالک اپنے اثاثہ جات اور مندوبین کے ساتھ شرکت کر رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں