میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کا نوٹس

ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کا نوٹس

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۰ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

سپریم کورٹ نے وزیراعظم کی جانب سے ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز کے اجراء پر نوٹس لے لیا۔سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسی کی جانب سے فنڈز کے اجرا پر نوٹس لیا گیا ہے۔ کیس کو بدھ 10 فروری کو سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا ہے۔چیف جسٹس کی جانب سے سماعت کیلئے 5 رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔جسٹس قاضی عیسیٰ کی جانب سے اخبار کی خبر کے بعد فنڈز کے اجرا پر نوٹس لیا گیا۔ لارجر بینچ بدھ دن ایک بجے کیس کی سماعت کرے گا۔ لارجر بینچ میں جسٹس قاضی فائز بھی شامل ہونگے۔سپریم کورٹ نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری، سیکرٹری کابینہ ڈویڑن اور سیکریٹری خزانہ کو نوٹس جاری کردیئے۔ وفاقی اور صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز اور چیف سیکرٹریز کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ 3 فروری کو سپریم کورٹ میں کیس کے دوران جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وزیراعظم کی جانب سے اراکین اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز کے اجرا پر نوٹس لیا تھا۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سوال اٹھائے تھے کہ کیا وزیراعظم کا ترقیاتی فنڈز دینا آئین، قانون اور عدالتی فیصلوں کے مطابق ہے؟۔ ان کا کہنا تھا کہ ’اگر یہ ترقیاتی فنڈز آئین، قانون کے مطابق ہوئے تو یہ کیس ختم کر دیں گے لیکن اگر ترقیاتی فنڈز کا معاملہ آئین کے مطابق نہ ہوا تو پھر کارروائی ہوگی۔ اس ضمن میں اٹارنی جنرل حکومتی ہدایات سے عدالت کو آگاہ کریں گے۔گزشتہ ماہ جنوری میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پی ٹی ا?ئی کے رکن اسمبلی کو 50 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔ عمران خان کی جانب سے یہ فنڈز پی ٹی ا?ئی کے ارکان اسمبلی کو اپنے ووٹرز کیلئے ترقیاتی اسکیمیں شروع کرنے کیلئے دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔اس امر کا فیصلہ پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کیا گیا، جب کہ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کی جانب سے یہ مطالبہ کیا گیا کہ ان کے حلقوں میں ترقیاتی کام کرانے کے لیے اراکین کو مختص گرانٹس دی جائیں۔ یہ گرانٹ رکن قومی و صوبائی اسمبلی کو دی جانی ہے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں