میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایس بی سی اے ، ناجائز تعمیرات پر ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس کا بھتہ وصولی سسٹم رائج

ایس بی سی اے ، ناجائز تعمیرات پر ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس کا بھتہ وصولی سسٹم رائج

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۰ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ / شاہنواز خاصخیلی ) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد میں ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس کا سسٹم قابض ہے ، جو ریجنل ڈائریکٹر کے بغیر عدنان بخاری کی سرپرستی میں غیر قانونی تعمیرات کروارہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد میں ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس عدنان شاھ بخاری کے سسٹم نے قبضہ کررکھا ہے، ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل نے ریجنل ڈائریکٹر کی تقرری کیے بغیر تمام معاملات عدنان شاہ بخاری کے حوالے کررکھے ہیں، گزشتہ ایک ہفتے سے ریجنل آفس بغیرڈائریکٹر کے چلایا جارہا ہے ، ذرائع کے مطابق عدنان شاہ بخاری نے آر ڈی مشتاق سومرو کے عہدہ چھوڑنے کے بعد ہی افسران و ملازمین کو حراسان کرنا شروع کردیا ہے جبکہ مخصوص افسران کے ذریعے سسٹم نیٹ ورک تشکیل دے کر کام چلایا جا رہا ہے ، غیرقانونی تعمیرات و این او سیز کی مد میں روزانہ لاکھوں روپے بٹورے جاتے ہیں ،یہ بھی پتا لگا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر عدنان شاہ بخاری کے احکامات پر لطیف آباد کے یونٹ نمبر 6 میں زیر تعمیر شفا نامے منصوبے کی کمپلیشن رپورٹ غیرقانونی طور بنا ئی گئی ہے ، اب اسے ڈائریکٹر جنرل سے منظور کے لیے بھیجا جائے گا ، اس مقصد کے لیے ایک کروڑ روپے سے زائد رشوت لیے جانے کی اطلاع ہے ، واضع رہے کہ عدنان شاہ بخاری10 سال سے حیدرآباد ریجن آفس میں ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس کے عہدے پر براجمان ہیں ، حیدرآباد ریجن میں تمام تر غیرقانونی تعمیراتانہی کی سرپرستی میں کیے جاتے ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں