میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہزاد اکبر، زلفی بخاری، فرح گوگی کے اثاثے ،اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم

شہزاد اکبر، زلفی بخاری، فرح گوگی کے اثاثے ،اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۰ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں پی ٹی آئی رہنما شہزاد اکبر اور ذلفی بخاری کے تمام اثاثے اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔جج محمد بشیر نے حکم جاری کرتے ہوئے فرح گوگی، وکیل ضیا المصطفی نسیم و دیگر ملزمان کے بھی اثاثے اور بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کرنے کا حکم دیا جبکہ ملزمان کے نام رجسٹرڈ گاڑیاں بھی ضبط کرنے کا حکم دیا۔عدالت کے روبرو پیش کی گئی تفصیلات میں فرح شہزادی کی موہڑہ نور اسلام آباد میں سو سو کنال اور ایک چالیس کنال کی اراضی منجمد کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ عدالت نے لاہور اور اسلام آباد کے پوش علاقوں میں سات مختلف پلاٹس بھی ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق عدالت نے فرح گوگی کی 22 لگثری گاڑیاں بھی ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔ فرح گوگی پاکستانی، امریکی اور برطانوی کرنسی کے 29 بینک اکاؤنٹس کی مالکن ہیں۔ عدالت نے فرح گوگی کے 29 بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دیا ہے۔مرزا شہزاد اکبر کا لاہور کا کمرشل پلاٹ اور 24 بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم کا دیا گیا ہے۔ عدالت نے ذوالفی بخاری کے 3بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دے دیا جبکہ مجموعی طور پر 83 بینک اکاونٹس منجمد کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔احتساب عدالت نے اشتہاری قرار دیے جانے کے بعد تمام ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں