میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان کی یو اے ای سے 2 ارب ڈالر قرض رول اوور کرنے کی درخواست

پاکستان کی یو اے ای سے 2 ارب ڈالر قرض رول اوور کرنے کی درخواست

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۰ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کی درخواست کردی ہے۔وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق نگران حکومت نے2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کے صدر کو خط لکھا ہے۔ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ یو اے ای سے ملنے والے قرض کی ادائیگی 17 جنوری کو کرنی ہے جس کی شرح تین فیصد ہے، اسی طرح دوسری رقم ایک ارب ڈالر کی ہے جس کی شرح 6.5 فیصد ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یو اے ای کی جانب سے مجموعی طور پر3 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں رکھوائے گئے ہیں جس میں سے دو ارب ڈالرز جنوری 2024 تک رکھوائے گئے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں