تخت لاہورکی جنگ،زرداری متحرک، پی ٹی آئی ،ق لیگ ارکان سے جوڑتوڑ
شیئر کریں
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی چند روز میں لاہور آمد کا امکان ہے۔ آصف علی زرداری پنجاب کی وزارتِ اعلی کے حصول کے لیے وفاقی وزرا کی معاونت کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)رہنمائوں کا پاکستان مسلم لیگ (ق)اور پاکستان تحریک انصاف کے ارکان توڑنے کے لیے بیک ڈور رابطوں کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے۔ اعتماد کے ووٹ کی حکمت عملی سے متعلق ذرائع نے بتایا کہ بیک ڈور رابطوں میں اعتماد کے ووٹ کے موقع پر ارکان کو غیر حاضر رہنے کیلیے مختلف ترغیبات دی جائیں گی۔ ارکان اسمبلی کو غیر حاضر رہنے کی صورت میں آئندہ پارٹی ٹکٹ دینے کی بھی پیشکش کی جائے گی۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پی ڈی ایم کی جانب سے خواتین اور اقلیتی ارکان اسمبلی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔جس کیلئے سابق صدر آصف علی زرداری متحرک ہو گئے ہیں۔