میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ میں یومیہ ایک ہزار لوگ ملیریا کا شکار ہونے لگے

سندھ میں یومیہ ایک ہزار لوگ ملیریا کا شکار ہونے لگے

جرات ڈیسک
منگل, ۱۰ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

سندھ بھر میں ملیریا کے کیسز میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، صوبے میں یومیہ ایک ہزار لوگ ملیریا کا شکار ہونے لگے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق جنوری کے 10 روز میں ملیریا کے 10 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق 10 روز میں 50 ہزار 46 افراد کی اسکریننگ کی گئی، جن میں سے 10 ہزار 31 افراد میں ملیریا کے وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ سب سے زیادہ 2920 کیسز عمرکوٹ میں رپورٹ ہوئے جبکہ سب سے کم ایک کیس کراچی کے ضلع غربی میں رپورٹ ہوا۔ محکمہ صحت نے کہا کہ کراچی میں مجموعی طور پر 38 افراد ملیریا کا شکار ہوئے، متاثرہ افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ سال ملیریا سے 4 لاکھ افراد متاثر اور 24 افراد انتقال کر گئے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں