میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
زلزلے سے انڈونیشیا لرز اٹھا، متعدد مکانات تباہ، ایک شخص زخمی

زلزلے سے انڈونیشیا لرز اٹھا، متعدد مکانات تباہ، ایک شخص زخمی

جرات ڈیسک
منگل, ۱۰ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

جنوبی صوبے مالوکو کے جزائر پر 7.6 شدت کے زلزلے سے زمین لرز اٹھی، شہری خوف زدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلے کے باعث 15 مکانات اور 2 اسکول کی عمارتوں کو نقصان پہنچا جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔ ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے تاہم ابھی تک حتمی طور پر کوئی ہلاکت کا نہیں بتایا گیا، زلزلے کے بعد جاری کی گئی سونامی کی وارننگ واپس لے لی گئی، انڈونیشیا کے جنوبی صوبے کے جزائر میں آنے والا زلزلہ 130 کلومیٹر کی گہرائی میں ریکارڈ کیا گیا۔ زلزلے کے بعد 4 آفٹر شاکس محسوس کیے گئے، ایک کی شدت 5.5 تک ریکارڈ کی گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ زلزلے کے جھٹکے آسٹریلیا کے شمالی حصوں میں بھی محسوس کیے گئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں