میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلدیاتی الیکشن؛ تقرر و تبادلوں پر چیف سیکریٹری سندھ کو بیان حلفی جمع کرانے کا حکم

بلدیاتی الیکشن؛ تقرر و تبادلوں پر چیف سیکریٹری سندھ کو بیان حلفی جمع کرانے کا حکم

جرات ڈیسک
منگل, ۱۰ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

سندھ ہائی کورٹ نے بلدیاتی انتخابات سے قبل صوبے میں افسران کے تقرر وتبادلوں اور سیاسی ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی سے متعلق درخواستوں پر چیف سیکریٹری کو بیان حلفی رپورٹ کے ساتھ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ منگل کو چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے بلدیاتی انتخابات سے قبل سندھ میں افسران کی تقرریاں، تبادلوں اور سیاسی ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی سے متعلق پی ٹی آئی رہنماؤں اور شہری خادم حسین کی درخواستوں پر سماعت کی۔ وکلا نے موقف دیا کہ الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد تقرریاں غیر قانونی ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سندھ حکومت کے2 سیکرٹریز نے عدالت کو بتایا تھا کہ کسی کے کہنے پر تقرر و تبادلے کردیے گئے تھے۔ اے جی صاحب نے عدالت کو بتایا تھا کہ تبادلے واپس لے لیے گئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ابھی تک کراچی کے ایڈمنسٹریٹر کو نہیں ہٹایا گیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کیا ناظر کو مقرر کر دیں؟ اب ناظر کراچی کے ایڈمنسٹریٹر کی تقرری چیک کرے گا؟ ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ خلاف ضابطہ تقرریوں اور تبادلوں کے احکامات واپس لے لیے گئے ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ چیف سیکریٹری بیان حلفی جمع کرائیں کہ الیکشن شیڈول کے بعد کتنے تقرر و تبادلے ہوئے؟ عدالت نے تبادلے اور تقرریوں سے متعلق رپورٹ بیان حلفی کے ساتھ 11 جنوری کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں