میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈالر مزید مہنگا، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

ڈالر مزید مہنگا، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

جرات ڈیسک
منگل, ۱۰ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

ڈالر مزید مہنگا ہو گیا، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق کاروبار ی ہفتے کے دوسرے روز ڈالر مزید مہنگا اور پاکستانی روپیہ بے وقعت ہوا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 9 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 227 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 227روپے 41 پیسے پر بند ہوا تھا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 473 پوائنٹس کے اضافے سے 40978 پر آ گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں