میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ادارہ ترقیات حیدرآباد، سیکریٹری عبدالمنان شیخ کے گریڈ 12 میں بھرتی ہونے کا انکشاف

ادارہ ترقیات حیدرآباد، سیکریٹری عبدالمنان شیخ کے گریڈ 12 میں بھرتی ہونے کا انکشاف

ویب ڈیسک
منگل, ۱۰ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) ادارہ ترقیات حیدرآباد، سیکریٹری عبدالمنان شیخ گریڈ 12 میں اسٹینو ٹائپسٹ بھرتی ہونے کا انکشاف، عبدالمنان شیخ گریڈ 12 سے ترقی کرتا گریڈ 19 میں پہنچا، 1985 میں عبدالمنان شیخ کے ساتھ بھرتی ہونے والے اسٹینو ٹائپسٹ رفت جبین، محمد راشد اور عبدالوقار خان گریڈ17 میں ریٹائرڈ ہوگئے، عبدالمنان شیخ کو 2016 میں ہزاروں ایکڑ زمین کی غیرقانونی منتقلی کیس میں نیب نے گرفتار بھی کیا تھا، تفصیلات کے مطابق ادارہ ترقیات حیدرآباد میں سیکریٹری کے عہدے پر براجمان عبدالمنان شیخ گریڈ 12 میں اسٹینو ٹائپسٹ بھرتی ہونے کا انکشاف ہوا ہے، روزنامہ جرأت کو ملنے والے دستاویزات کے مطابق عبدالمنان شیخ اگست 1985میں مین سیکرٹریٹ کی اسٹیبلشمنٹ برانچ میں گریڈ 12 میں اسٹینو ٹائپس بھرتی ہوئے اور ان کے ساتھ عبدالوقار خان کو پراجیکٹ ڈائریکٹر ماسٹر پلان، رفت جبین کو شعبہ آرکیٹیو انجنیئر اور محمد راشد کو ایگزیکٹو انجینئر آفس میں بطور اسٹینو ٹائپسٹ بھرتی کیا گیا، مذکورہ تینوں ملازمین کچھ سال قبل گریڈ 17 میں ریٹائرڈ ہوگئے لیکن عبدالمنان شیخ ترقیاں پا کر گریڈ 19 میں پہنچ گیا اور اس وقت سیکریٹری ادارہ ترقیات کے ساتھ ڈائریکٹر اسٹیٹ کے عہدے پر بھی براجمان ہے، عبدالمنان شیخ کو نیب نے 2016 میں غیرقانونی طور پر 28 سو ایکڑ پر مشتمل ایچ ڈی اے سٹی ہائوسنگ پراجیکٹ کا ٹھیکہ غیرقانونی طور پر ایوارڈ کرنے اور سرکاری خزانے کو 25 بلین کا نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار بھی کیا تھا، اس وقت عبدالمنان شیخ ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ مینجمنٹ کے ساتھ ٹینڈر اویولیشن کمیٹی کے ممبر بھی تھے، عبدالمنان شیخ کو حیدرآباد کے بدنام زمانہ بلڈر کا دست راست سمجھا جاتا ہے اور وہ بدنام زمانہ بلڈر نے سیکڑوں پراجیکٹس کی آڑ میں اربوں روپے لوٹ چکا ہے، عبدالمنان شیخ کو موجودہ ڈائریکٹر جنرل نے قواعد و ضوابط کے برخلاف کچھ ماہ قبل سیکریٹری کے عہدے پر تعینات کیا تھا اور اس کی تقرری کی منظوری مذکورہ محکمے کی سیکریٹری یا وزیر سے نہیں لی گئی تھی لیکن ڈائریکٹر جنرل نے تقرری کو قواعد و ضوابط کے مطابق قرار دیا تھا، واضع رہے کہ ادارہ ترقیات حیدرآباد گزشتہ 6 ماہ سے ایڈہاک پر ہے اور ڈائریکٹر جنرل کی اضافی چارج ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کے حوالے ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں