میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ لائیو اسٹاک ،امریکا سے درآمدبیل ہلاکت پر تحقیقاتی کمیٹی تاحال نہ بن سکی

محکمہ لائیو اسٹاک ،امریکا سے درآمدبیل ہلاکت پر تحقیقاتی کمیٹی تاحال نہ بن سکی

ویب ڈیسک
پیر, ۱۰ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ: علی کیریو)محکمہ لائیو اسٹاک سندھ کے سیمن پروڈکشن یونٹ میں امریکا سے درآمد کئے گئے5 بیل مرنے کا معاملہ،ایک ماہ گذرنے کے باوجود تحقیقاتی کمیٹی قائم نہ ہوسکی، تحقیقات سے پہلے ہی ایڈیشنل ڈائریکٹر کو معطل کرنے پر شکوک شبہات پیدا ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز سندھ نے گذشتہ برس جون میں سندھی سرخ گائے کے نسل کی افزائش کے لئے آمریکا سے 17 بیل درآمد کئے، درآمد کئے گئے ایک بیل کی قیمت 90لاکھ روپے تھی ، آمریکا سے پہنچتے ہی ایئرپورٹ پر ایک بیل مرگیا اور باقی 16بیل کورنگی سیمن پروڈکشن یونٹ میں پہنچائے گئے، آمریکا سے درآمد ہونے والے قیمتی بیلز کی نگرانی یونٹ کے انچارج گریڈ 18 کے افسر ڈپٹی ڈائریکٹر طاہر خانزادہ کو دی گئی جبکہ بیلز کی خوراک اور ویکسین سمیت دیگر معاملات کی ذمیداری گریڈ 19 کے افسر ایڈیشنل ڈائریکٹر مظفر علی وگھیو کو دی گئی، سیمن پروڈکشن یونٹ میں مناسب خوراک اور ویکسین نہ ملنے کے باعث مزید 4بیل مرگئے، بیل مرنے پر 10 دسمبر کوڈاکٹر طاہر خانزدہ اور 3 جنوری کو ڈاکٹر مظفر وگھیو کو معطل کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ لائیو اسٹا ک اینڈ فشریز سندھ کے افسران نے اعلیٰ حکام سے بیل مرنے کے بارے میں آگاہ کیا جس میں طئہ کیا گیا کہ آمریکا سے درآمد کئے گئے قیمتی بیل مرنے پر تحقیقات کی جائے گی، یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ تحقیقات حکومت سندھ کے کسی دوسرے محکمہ کے افسر سے کروائی جائی گی اور محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز سندھ کے افسران تحقیقات میں معاونت کریں گے، قیمتی بیل مرنے کو ایک ماہ سے زیادہ عرصہ گذر چکا ہے اور 2افسران کو معطل بھی کیا گیا ہے لیکن تحقیقاتی کمیٹی ابھی تک قائم نہیں کی گئی ،بیل مرنے کی اطلاع پرافسران کی دعویٰ سامنے آئی کہ بیل ویکسین نہ ہونے کے باعث مرے ہیں، جبکہ مناسب اور مطلوبہ خوراک نہ دینے کی اطلاعات بھی سامنے آئی اور ڈائریکٹر بریڈنگ پر کرپشن کے الزامات بھی لگے، جبکہ سیمن پروڈکشن یونٹ میں باقی موجود قیمتی بیلز اور ان کی موجودہ حالت کے بارے میں بھی نہیں بتایا جارہا جس سے شکوک شبہات پیدا ہوگئے ہیں اور حقائق سامنے نہیں آئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں