میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ ماحولیات ،اربن ٹوئن ٹاورز کی منظوری میں سنگین خلاف ورزی، ڈی جی سیپا نعیم مغل ذمہ دار قرار

محکمہ ماحولیات ،اربن ٹوئن ٹاورز کی منظوری میں سنگین خلاف ورزی، ڈی جی سیپا نعیم مغل ذمہ دار قرار

ویب ڈیسک
پیر, ۱۰ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

محکمہ ماحولیات سندھ کے ماتحت سیپا میں اربن ٹوئن ٹاورز کی منظوری میں سنگین خلاف ورزی سامنے آگئی، تحقیقات میں نان کیڈر ڈی جی سیپا نعیم مغل کو ذمیدار قرار دے دیا گیا، تحقیقاتی رپورٹ پر وزیر ماحولیات سندھ نے چپ سادھ لی۔ جراٗت کی رپورٹ کے مطابق محکمہ ماحولیات سندھ کے ماتحت سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (سیپا) کے نان کیڈر ڈائریکٹر جنرل گریڈ21 کے افسر نعیم احمد مغل نے کراچی کے علاقے کے ڈی اے اسکیم نمبر 7، دائود کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی میںبلڈر عارف رحمت اللہ کے رہائشی اور کمرشل منصوبے اربن ٹوئن ٹاورز کی منظوری دی، منصوبے کے منظوری ڈی جی سیپا نعیم مغل نے آئی ڈبل ای کے تحت دے دی ، منصوبے کی منظوری کے بعدایک شکایت پر سیکریٹری ماحولیات نے معاملے کی تحقیقات کی، تحقیقات میں سنگین بے قائدگیاں سامنے آئی کہ عارف رحمت اللہ کے منصوبے اربن ٹوئن ٹاورز کی منظوری آئی ای اے کے تحت ہونی چاہئے تھی لیکن ڈی جی سیپا نعیم مغل نے منصوبے کو اجلت میں منظور کرنے کے لئے غلط منظوری دے دی جس کے ذمیدار صرف اور صرف ڈی جی سیپا ہیں۔ تحقیقاتی رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ اربن ٹوئن ٹاورز کی آئی ڈبل ای کے تحت منظوری تعمیرات شروع کرنے کے بعد لی گئی اور غیرقانونی طور پرآئی ڈبل ای میں تحریر کیا گیا کہ منظوری اربن ٹوئن ٹاورز کی تعمیرات شروع ہونے والی تاریخ سے دے رہے ہیں۔ محکمہ ماحولیات سندھ کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کہ شرط پر بتایا کہ سیپاکے نان کیڈر ڈائریکٹر جنرل نعیم مغل اربن ٹوئن ٹاورز کی غیر قانونی منظوری کے ذمیدار ہیں اور انہوں نے ہی منصوبے کی منظوری دی، منصوبے کی منظوری سے ایک غلط روایت قائم ہوئی اور اس سے قوائد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزی ہوئی ہے، اس طرح سے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری میں قوائد کو بالائے طاق رکھا گیا ہے۔ اربن ٹوئن ٹاورز پر نعیم مغل کے خلاف تحقیقاتی رپورٹ وزیرماحولیات سندھ، چیف سیکریٹری سندھ اور انوائرمنٹل پروٹیکشن ٹربیونل کو ارسال کردی گئی ہے، نعیم مغل کے خلاف کارروائی کا بھی امکان ہے، اس کے علاوہ عارف رحمت اللہ کے منصوبے اربن ٹوئن ٹاورز کا مقدمہ انوائرمنٹل پروٹیکشن ٹربیونل میں زیر سماعت ہے، ٹربیونل میں بھی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی گئی ہے اور دلائل آئندہ ماہ ہونگے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں