حسن علی کی مری میں جاں بحق افراد کی ویڈیوز شیئر نہ کرنے درخواست
ویب ڈیسک
پیر, ۱۰ جنوری ۲۰۲۲
شیئر کریں
قومی کرکٹر حسن علی نے لوگوں سے مری سانحے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔مری میں ہونے والے حادثے پر جہاں پوری قوم غمزدہ ہے وہیں قومی کرکٹرز بھی اس سانحے پر افسوس کا اظہار کررہے ہیں۔ حسن علی نے ٹوئٹر پر لوگوں سے اپیل کی ہے کہ میتوں کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنا بند کریں۔ مری میں جو کچھ ہوا اسے روکا جاسکتا تھا۔ حسن علی نے مزید کہا کہ میرا دل ان خاندانوں کے ساتھ ہے جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھودیا۔ اللہ پاک تمام مرحومین کی مغفرت فرمائے۔