میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک کے بیشتر شہروں میں بجلی بحال کر دی: ترجمان این ٹی ڈی سی

ملک کے بیشتر شہروں میں بجلی بحال کر دی: ترجمان این ٹی ڈی سی

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۰ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر شہروں میں بجلی بحال کر دی گئی ہے ۔ترجمان این ٹی ڈی سی کے مطابق ملک میں 500 اور 220 کے وی گرڈ اسٹیشنز سے بجلی بحال ہو گئی ہے ۔این ٹی ڈی سی کے ترجمان کے مطابق پشاور، اسلام آباد، جہلم،گجرات، سرگودھا، سیالکوٹ، فیصل آباد، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، اوکاڑہ، ساہیوال اور ملتان کے علاقوں میں بجلی بحال ہو گئی ہے ۔ترجمان این ٹی ڈی سی کے مطابق دیگر شہروں میں بھی بجلی کی بتدریج بحالی کے لیے این ٹی ڈی سی کی ٹیمیں مصروف عمل ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں