میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزارت داخلہ نے رواں برس آنے والی چھٹیوں کی تفصیلات جاری کردیں

وزارت داخلہ نے رواں برس آنے والی چھٹیوں کی تفصیلات جاری کردیں

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۰ جنوری ۲۰۱۹

شیئر کریں

وزارت داخلہ نے پاکستان میں رواں برس آنے والی چھٹیوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں کچھ تعطیلات کو چاند نظر آنے سے مشروط کیا گیاہے جبکہ کچھ تعطیلات سرکاری سطح پر منائی جائیں گی۔وزارت داخلہ کے نوٹیفیکیشن کے تحت 5 فروری 2019 بروز منگل کو کشمیر ڈے کی تعطیل ہوگی۔ 23 مارچ ہفتے کے روز پاکستان ڈے کی تعطیل ہوگی۔یکم مئی بدھ کے روز لیبر ڈے کی چھٹی ہوگی۔

عیدالفطر کی تعطیلات 5،6،7 جون کو ہونگی۔ عیدالاضحیٰ کی تعطیلات 12،13،14 اگست کو ہونے کا امکان ہے۔یوم آزادی کی تعطیل 14 اگست بروز بدھ کو ہوگی۔ ستمبر کو 9 اور 10 تاریخ کو 9 اور 10 محرم کی تعطیل ہوگی۔ عید میلاد النبیۖ10 نومبر کو منایا جائے گااور اس موقع پر تعطیل ہوگی۔ 25 دسمبر بروز بدھ قائد اعظم کی پیدائش اور کرسمس کی تعطیل ہوگی۔اس کے علاوہ 6 مئی بروز پیر اور یکم جولائی بروز پیر کو بینکوں میں تعطیل ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں