میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی حکومت کے نشانے پر، دشمن کا آلہ کار قرار

پی ٹی آئی حکومت کے نشانے پر، دشمن کا آلہ کار قرار

ویب ڈیسک
منگل, ۹ دسمبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

190 ملین پاؤنڈ کا ڈاکا مارنے کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں، عطا تارڑ
ملکی معیشت بہتر ہونے میں فیلڈ مارشل عاصم منیرکا بڑا کردار ہے، جلسے سے خطاب

پی ٹی آئی وفاقی حکومت کے نشانے پر ہے اور حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کو دشمن کا آلہ کار قرار دے دیا ہے۔وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے گزشتہ روز ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کو پی ٹی آئی کو شکست دی، 10 مئی کو بھارت کو ہرایا، بانی پی ٹی آئی چاہتے تھے ملک دیوالیہ ہو جائے۔انہوں نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کا ڈاکا مارنے کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں، ملکی معیشت بہتر ہونے میں فیلڈ مارشل عاصم منیرکا بڑا کردار ہے، چیف آف ڈیفنس فورسز کا خوف دشمن پر طاری ہے۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ ریاست کے ساتھ ہے یا متنازع قیادت کے ساتھ، موجودہ حالات میں پاکستان انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا۔وفاقی وزیر حنیف عباسی بولے بانی پی ٹی آئی کا ٹوئٹ دیکھ لیں کس کے خلاف ہے، وہ ایک ادارے کے خلاف بیانیہ بنا رہے ہیں، ان سے جیل برداشت نہیں ہو رہی۔انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کیخلاف مذموم مہم کسی بھی پاکستانی کے لیے ناقابل برداشت ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں