میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ایس ایل کو دنیا کی نمبر ون لیگ بنائیں گے، محسن نقوی

پی ایس ایل کو دنیا کی نمبر ون لیگ بنائیں گے، محسن نقوی

ویب ڈیسک
منگل, ۹ دسمبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

پی ایس ایل میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو خاطر خواہ فائدہ ملتا ہے،چیئرمین پی سی بی
پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ کرکٹ کی بہتری کیلئے کام کررہی ہے،پینل سے گفتگو

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل کو دنیا کی نمبر ون لیگ بنائیں گے،ہمارے قومی کرکٹرزمیں بہت صلاحیت موجود ہے۔ لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں روڈ شو کے دوران پینل سے گفتگو کر تے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ مشترکہ طور پر کرکٹ کی بہتری کیلئے کام کررہی ہے۔ پی ایس ایل کو دنیا کی نمبر ون لیگ بنائیں گے،ہمارے قومی کرکٹرزمیں بہت صلاحیت موجود ہے،پی ایس ایل میں نوجوان ٹیلنٹ کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے کاموقع ملتا ہے۔کھلاڑیوں کو ملنے والے انعامات سے اُن کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے، ہر قسم کے چیلنجز کاسامنا کرتے ہوئے ہم نیکرکٹ کی بہتری کیلئے کام کیا ۔پی ایس ایل میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو خاطر خواہ فائدہ ملتا ہے۔ 13 دسمبر کو نیویارک میں پی ایس ایل روڈ شو منعقد کیا جائے گا، میرے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے۔اسلام آباد میں کرکٹ اسٹیڈیم بنانے جارہے ہیں،پی ایس ایل میں نئی بڈ شفاف ہوگی۔پندرہ دسمبر سے ہر ہفتے پی ایس ایل کانسرٹ کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس موقع پر سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ پی ایس ایل میں مقامی ٹیلنٹ کو مواقع دے رہے ہیں ۔ پی ایس ایل سے پاکستان کرکٹ کے کھیل کو فروغ مل رہا ہے، پی ایس ایل پاکستان کے شائقین کرکٹ کیلئے تفریح کے اچھے مواقع فراہم کررہی ہے۔ اسٹار بیٹر بابر اعظم نے کہا کہ پی ایس ایل کے ساتھ میرا بہت اچھا سفر رہا، پی ایس ایل نئے کھلاڑیوں کو بہترین مواقع فراہم کررہی ہے۔ میں نے ہمیشہ اپنے کھیل پر توجہ دی ہے، بڑے کھلاڑیوں نے ہمیشہ میری رہنمائی کی۔ فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے کہا کہ پی ایس ایل نے میری زندگی میں اہم موڑ کا کردا ر ادا کیا۔ پاکستان کیلئے کھیلنا اعزاز کی بات ہے،پی ایس ایل ہماری زندگی کا حصہ ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں