سول نافرمانی کی کال فیض حمید کارروائی پردباؤ ڈالنے کے لئے دی گئی، فیصل وائوڈا
شیئر کریں
سینیٹر فیصل وائوڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے فیض حمید کے کیس کی کارروائی پر دبا ئوڈالنے کے لیے سول نافرمانی کی کال دی۔سینیٹر فیصل واوڈا ایم کیو ایم کے مرکزی آفس بہادرآباد، کراچی پہنچ گئے جہاں انہوں نے ایم کیو ایم کے رہنماں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مصطفی کمال نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فیصل واڈا ون مین آرمی ہیں ہر طرف چھائے ہوئے ہیں، پاکستان کو جوڑنے اور سیاسی قوتوں کو ایک جگہ لانے کا کام بڑی سیاسی جماعتوں کی قیادت سے نہیں ہوا، یہ کام اکیلے فیصل وائوڈا کررہے ہیں، ان کی پوری تائید اور سپورٹ کرتے ہیں، ان کے لیے جو کردار ادا کرسکیں گے کریں گے۔فیصل وائوڈا نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے پاس جانے کا قومی مقصد ہے، مصطفی کمال اور میری یکساں فطرت ہے، پیار سے بھی کام کرانا جانتے ہیں اور ہاتھ مروڑ کر بھی، ہمیں سب کا مینڈیٹ تسلیم کرنا ہوگا، روز لاشیں گرانا دھرنے اور ناانصافی اب پاکستان برداشت نہیں کرسکتا، تحریک انصاف کے مینڈیٹ کو تسلیم کرنا ہوگا اس کا احترام کرنا ہوگا۔