میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اطالوی ماہرین انفرااسٹرکچر شراکت داری کو فروغ دیں،وزیراعلیٰ

اطالوی ماہرین انفرااسٹرکچر شراکت داری کو فروغ دیں،وزیراعلیٰ

ویب ڈیسک
پیر, ۹ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

کپڑے، چمڑے ، زراعت میں تعاون سے معاشی ترقی کی نئی منڈیاں مل سکتی ہیں،مرادشاہ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے اطالوی وزارت دفاع کے سینئر مشیر فرانسسکو ماریا ٹالو کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات میں تجارت، تعلیم ، کلچر اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اطالوی سفیر ای مارلینا آرمیلن اور دیگر اہم سفارت کار بھی موجود تھے۔ ملاقات اٹلی اور پاکستان خصوصا سندھ کے درمیان تعاون بڑھانے کی جانب اہم قدم ہے۔ اس موقع پر فریقین نے مختلف شعبوں میں شراکت داری کو فروغ دے کر لوگوں کے لئے مواقع پیدا کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اطالوی مہمان وفد کے ساتھ بات چیت میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے اطالوی ماہرین کو انفرا اسٹرکچر کی بہتری کے لئے دعوت دینے، مقامی صنعتوں کی بین الاقوامی تعاون کے ذریعے ترقی اور سندھی طلبہ کو اطالوی انسٹی ٹیوشنز میں تعلیم حاصل کرنے کی حوصلہ افزائی پر زور دیا۔ ملاقات کے دوروان پرجوش گفتگو سے یہ بات سامنے آئی کہ تمام مقاصد کی تکمیل ممکن ہے۔ وزیراعلی اور اطالوی وفد نے تجارت، کلچر، تعلیم کے میدان میں تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ سندھ اور اطالوی صنعتوں کے درمیان کپڑے، چمڑے اور زراعت میں تعاون سے معاشی ترقی کی نئی منڈیاں تلاش کی جا سکتی ہیں۔ سیکیورٹی، انسداد دہشتگردی اور آفات سے نمٹنے کیلیے اٹلی کی جدید مہارتوں پر بھی بات کی گئی۔ وزیراعلی کا کہنا تھا کہ سندھ کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کو تربیت اور شہری علاقوں میں آفات سے نمٹنے کی صلاحیتوں میں اضافے کے وسیع امکانات موجودہ ہیں۔ ملاقات میں سندھ کے انفراسٹرکچر قابل تجدید توانائی منصوبوں اور مواصلاتی نظام میں اطالوی سرمایہ کاری میں دلچسی کا اظہار کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں