ڈسٹرکٹ کورٹ ملیر کے احکامات ایس پی کمپلین کی ٹوکری کی نذر
شیئر کریں
ڈسٹرکٹ کورٹ ملیر سے جاری احکامات ایس پی کمپلین کی ٹوکری کی نذر ہوگئے تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ ملیر قائدآباد کے رہائشی محمد سعید نے نمائندہ روزنامہ جرات کو بتایا کہ میں غریب آدمی ہوں اور محنت مزدوری کرتا ہوں مورخہ 14 نومبر کو صغیر شاہ نامی شخص نے مجھ سے 20 ہزار روپے بھتہ طلب کیا جس پر میں نے کہا کہ میں غریب آدمی ہوں دو وقت کی روٹی بھی مشکل سے کماتا ہوں میں یہ رقم نہیں دے سکتا اور اس سے قبل بھی صغیر شاہ نامی شخص مجھ سے تقریبا 70 ہزار روپے بھتے کے طور پر وصول کر چکا ہے بھتے کی رقم نہ دینے پر میرے خلاف میڈیاکمپین چلائی گئی جس کی وجہ سے میری بیٹی کا رشتہ بھی ٹوٹ گیا جس کے بعد میں نیاپنے وکیل کے توسط سے عدالت سے رجوع کیا اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر مسٹر تصور علی نے کریمنل پیٹیشن نمبر 3483/2023 کا فیصلہ سناتے ہوئے ایس پی ملیر اور ایس ایچ او تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن کو صغیر شاہ اور اسکے دوبدبیٹوں بنام بلال اور اسد کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا لیکن ایس پی ملیر اور ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاون کی جانب سے تاحال عدالتی احکامات پر کوئی بھی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی اور نہ ہی ملزمان سے کسی بھی قسم کی کوئی باز پرس کی گئی روزنامہ جرات کے توسط سے میری ایس ایس پی ملیر،ڈی آئی جی ایسٹ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی سے دست بستہ اپیل ہے کہ ملزمان کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کیا جائے اور مجھے جانی و مالی تحفظ فراہم کیا جائے۔