میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ماڈل کالونی لیاقت مارکیٹ کی حدود میں تجاوزات کے خلاف آپریشن

ماڈل کالونی لیاقت مارکیٹ کی حدود میں تجاوزات کے خلاف آپریشن

ویب ڈیسک
هفته, ۹ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

( رپورٹ جوہر مجید شاہ) ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ‘ ماڈل کالونی ‘ لیاقت مارکیٹ کی حدود میں غیرقانونی تجاوزات اور دوکانوں کے خلاف ‘ کمشنر کراچی ‘ ٹاؤن چیرمین ‘ اے ڈی سی ٹو ‘ اینٹی انکروچمنٹ ٹاؤن و بلدیہ عظمیٰ کراچی ‘ مقامی تھانے کا دبنگ آپریشن بھاری مشینری کیساتھ غیرقانونی طور پر بنائے گئے چبوترے ‘ پتھارے صاف کردیے گئے جبکہ کئی دکانیں سرکاری سطح پر سیل کردی گئیں بتایا جارہا ہے مذکورہ کاروائی سپریم و ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کی گئی اس آپریشن کو لیڈ ‘ اے ڈی سی ٹو عون عباس شاہ ‘ کر رہے تھے انہوں نے نمائندہ جرأت سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی حکمرانی اور عدالتی احکامات کی پاسداری و پاسبانی کیلئے اپنے متعین کردہ اختیارات کا استعمال جاری رہے گا کسی بھی دباؤ اور مصلحت سے بالاتر ہوکر اپنے فرائض منصبی کی بجا آوری جاری رہے گی ،شہریوں کو بھی کسی بھی غیرقانونی عمل سے متعلق عمل کی روک تھام کیلے متعلقہ انتظامیہ سے تعاون کرنا چاہے تاکہ ایسے عناصر کو باز رکھا جاسکے ،کسی بھی غیرقانونی عمل کی اجازت نہیں دی جاسکتی شہریوں کی آزادانہ نقل حمل میں کسی بھی قسم کی کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی انھوں نے شہریوں کے تعاون کو سراہا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں