میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غزہ کی صورتحال پر غور،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہوگا

غزہ کی صورتحال پر غور،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہوگا

ویب ڈیسک
هفته, ۹ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

غزہ کی صورتحال پر غور کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہوگا جس میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی پر زور دیا جائے گا۔غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری تاریخ کی سب سے بدترین جنگ تیسرے مہینے میں داخل ہوگئی ہے اور غزہ اور اس کے اطراف کے بڑے شہروں پر اسرائیل کی بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی خبر کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا یہ اجلاس جمعہ کو غزہ میں سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس کے شدید دباؤ کے تحت ہوگا۔اجلاس کے دوران ہفتوں سے جاری تباہ کن جنگ کی بندش پر زور دینے کے لیے ووٹنگ کی جائے گی۔اگرچہ فلسطینی علاقے میں جاں بحق شہریوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اسرائیل کی جارحیت اور بمباری کے دوران حالات زندگی انتہائی تباہ کن ہیں لیکن ا?ج ہونے والے اجلاس کا نتیجہ کیا نکلے گا، اس کے بارے میں کچھ بھی کہنا ابھی قبل از وقت ہوگا۔اسرائیلی فوج نے غزہ، خان یونس سمیت بڑے شہروں کا محاصرہ کر رکھا ہے جہاں اکثر عمارتیں اور گھر ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں اور شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 16 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں