میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیب ترمیم نے وائٹ کالر کرائم پر تحقیقات مشکل بنا دی ہے‘عمران خان

نیب ترمیم نے وائٹ کالر کرائم پر تحقیقات مشکل بنا دی ہے‘عمران خان

ویب ڈیسک
جمعه, ۹ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہر سال 1700 ارب ڈالر غریب ملکوں سے امیر ملکوں کو جاتے ہیں، اشرافیہ کرپشن کا پیسہ باہر لے کر جاتی ہے،وفاقی حکومت نے نیب کے قوانین میں ترمیم کر دی، نیب ترمیم نے وائٹ کالر کرائم پر تحقیقات مشکل بنا دی۔اینٹی کرپشن ڈے پر جاری ویڈیو پیغام میں عمران خان نے کہا کہ کرپشن سے ملک تباہ ہوتا ہے، غریب اور امیر ممالک کے فاصلوں کی وجہ کرپشن ہے۔ہر سال 1700 ارب ڈالر آف شور اکائونٹس کے ذریعے بیرون ممالک جاتے ہیں، اشرافیہ کی کرپشن سے ملک غریب ہو جاتے ہیں، اور کرنسی کمزور ہونے سے ملک میں غربت آتی ہے۔غریب ممالک میںوائٹ کالر کرائم پکڑنے کے لیے طریقہ کار نہیں ہوتا، پاکستان میں قوانین میں نئی ترامیم کے بعد وائٹ کالر کرائم پکڑنا ناممکن ہوگیا ہے،چوری کر کے ملک کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں