سیف الرحمن نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کا چارج سنبھال لیا
جرات ڈیسک
جمعه, ۹ دسمبر ۲۰۲۲
شیئر کریں
ڈاکٹر سیف الرحمن نے کراچی کے ایڈمنسٹریٹر کا چارج سنبھال لیا۔ ترجمان کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمن کا کے ایم سی بلڈنگ پہنچنے پر افسران نے استقبال کیا۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے ایم سی کے زیرِ انتظام سڑکوں کی بحالی پہلی ترجیح ہے۔ پارکس اور گرین بیلٹس کو درست کیا جائے گا، فٹ پاتھوں سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا۔کراچی کے نئے ایڈمنسٹریٹر سیف الرحمن نے سابق ایڈمنسٹریٹر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مرتضیٰ وہاب نے شہر کی بہترین خدمت کی ہے۔