میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسپنر ابرار احمد کا انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو، پہلے ہی میچ میں 5 شکار کر کے ریکارڈ بنا دیا

اسپنر ابرار احمد کا انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو، پہلے ہی میچ میں 5 شکار کر کے ریکارڈ بنا دیا

جرات ڈیسک
جمعه, ۹ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو کرنے والے پاکستانی اسپن بولر ابرار احمد نے اپنے پہلے ہی میچ میں پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے ریکارڈ بنا دیا۔ پاکستان کی طرف سے اسپن بولر ابرار احمد نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلا انٹرنیشنل ٹیسٹ میچ کھیلا، ابرار احمد کو ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے ٹیسٹ کیپ دی۔ ملتان میں جاری ٹیسٹ میچ میں ابرار احمد نے اپنے پہلے اوور کی پانچویں گیند پر انگلینڈ کے اوپنر زیک کرولی کو بولڈ کیا۔ ابرار احمد نے پہلے روز قفے سے پہلے انگلش ٹیم کے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، زیک کرولی 19، بین ڈکٹ 63، اولی پوپ 60، جو روٹ 8، ہیری بروک 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ واضح رہے کہ راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے لیگ اسپنر زاہد محمود، حارث رؤف، سعود شکیل اور محمد علی نے ڈیبیو کیا تھا۔ جبکہ 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں