میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ ماحولیات ،سیپا کے خلاف سماجی تنظیموں نے علم بغاوت بلند کردیا

محکمہ ماحولیات ،سیپا کے خلاف سماجی تنظیموں نے علم بغاوت بلند کردیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۹ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

محکمہ ماحولیات سندھ کے ماتحت ادارے سیپا کے خلاف سماجی تنظیموں نے علم بغاوت بلند کردیا، سیپا کو بلڈر مافیا کا سہولت کار قرار دیتے ہوئے ادارے میں تبدیلیوں کا مطالبہ ، کراچی سمیت سندھ بھر میں ماحولیاتی ابتری کے خلاف اتوار کو بلاول ہائوس تک مارچ کا اعلان کیا گیا ہے۔ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سید عارف شاہ، ایمن رضوی، آمنہ بلوچ، فاطمہ علی ، احمد شبر ، یاسر حسین اور دیگر نے کہا کہ چند لوگوں کی مالی ہوس کی وجہ سے خطرناک ماحولیاتی بحران موجود ہے اور COP26 کی ناکامی اس بات کو عیاں کرتی ہے کہ سرمایہ دارانہ نظام میں ماحول اوراس سے جڑے چرند پرند ، پھول پودوں کو ہی نہیں انسان کو بچانا بھی ناممکن ہے، عوامی ماحولیاتی مارچ کا مقصد گجر، اورنگی نالہ ، ملیر ایکسپریس وے، ملیر کی زرعی زمینوں پر صنعت کاری، بحریہ، ڈی ایچ اے اور کراچی سرکلر ریلوے کے متاثرین سے ناانصافیوں کو سامنے لانا ہے، کراچی میں مزدور بستیوں اور گوٹھوں کو مسمار کرنا فوری طور پر بند کیا جائے ۔ گجر ، اورنگی نالہ ، کے سی آر اور حاجی لیموں گوٹھ کے متاثرین کیلئے بھی سندھ اسمبلی سے غیرقانونی عمارتیں بچانے کیلئے منظور کئے گئے بل کی طرح بل منظور کرکے بے گھر لوگوں کو 120گز کا گھر دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (سیپا) ماحول کو بہتر بنانے کے بجائے بلڈر و کنسٹریکشن مافیا کو کنکریٹ کے جنگلات بنانے کا جوازفراہم کر رہے ہیں ، سیپا کے ادارتی اسٹرکچر کو تبدیل کرکے مزدوروں، ماہی گیرو ں اور کسان تنظیموں کے نمائندوں کو شامل کیا جائے، سیپا کی نگران باڈی سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن کونسل کا 7 سال میں صرف ایک اجلاس منعقد ہوا ہے، سیپا سفید ہاتھی بن گیا ہے ، تمام مطالبات کو تسلیم کروانے کیلئے 12 دسمبر کو بوٹ بیسن سے بلاول ہائوس تک عوامی ماحولیاتی مارچ منعقد کیا جائے گا، مارچ میں کراچی بچائو تحریک، عوامی ورکرز پارٹی، وویمن ڈیموکریٹک فرنٹ، پروگریسو اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، سندھ سجاگی فورم، کلائیمٹ ایکشن پی کے، پاکستان ماحولیاتی تحفظ موومنٹ، گرین پاکستان کولیشن اور دیگر تنظیموں کے کارکن شامل ہونگے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں