میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ڈی ایم والے ہماری نہیں، اعتزاز احسن کی سن لیں، اسد عمر

پی ڈی ایم والے ہماری نہیں، اعتزاز احسن کی سن لیں، اسد عمر

ویب ڈیسک
بدھ, ۹ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ ہماری نہیں سنتے پی ڈی ایم والے اعتزاز احسن کی ہی سن لیں کہ وہ کیا تجویز دے رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر اسد عمر نے اپنے ٹویٹ میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن کی ایک میڈیا ٹاک کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر پی ڈی ایم جلسے کو ملتوی کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ اسد عمر نے کہا کہ اعتزاز احسن، ڈاکٹرز ، دینی طبقے ،علما، میڈیا اور ہر زی شعور انسان کا پیغام دے رہے ہیں کہ احتیاط کریں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہسپتالوں میں مریضوں کا اضافہ ہو رہا ہے ، اموات بڑھ رہی ہیں، احتیاط کیجئے اپنی خاطر، اپنے پیاروں کی خاطر !۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں