میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ پولیس کیلئے7ہزار9ایم ایم پستول خریدنے کا فیصلہ

سندھ پولیس کیلئے7ہزار9ایم ایم پستول خریدنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۹ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

سندھ حکومت نے پولیس کے لیے7ہزار9 ایم ایم پستول خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کے لیے 7 ہزار نائن ایم ایم پستول کی خریداری کے لیے صوبائی حکومت نے سمری تیار کرلی، سیپرارولز کے تحت ہنگامی خریداری پر عمومی قواعد کا اطلاق نہیں ہوگا۔مقامی تیار نائن ایم ایم پستول خریدنے کے قواعد میں نرمی کی جائے گی۔ کابینہ کی منظوری کے بعد واہ انڈسٹریز میں تیار پستول خریدے جائیں گے۔ سمری کابینہ میں منظوری کے لیے پیش کی جائے گی۔اس کے علاوہ کرونا سے بچا ؤکے لیے بھی محکمہ پولیس میں اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، وبا کے آغاز سے درجنوں پولیس اہلکار وافسران مہلک وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔تمام اہلکاروں کو فیس ماسک سمیت دیگر احتیاطی تدابیر اپنانے پر زور دیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں