میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں بھتہ خوری دوبارہ سر اٹھانے لگی بلڈر سے 50لاکھ روپے بھتہ طلب

کراچی میں بھتہ خوری دوبارہ سر اٹھانے لگی بلڈر سے 50لاکھ روپے بھتہ طلب

ویب ڈیسک
بدھ, ۹ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

بہادر آباد میں بلڈر عمران جمانی سے بھتہ خوروں نے 50 لاکھ روپے مانگ لیے، بلڈر کے دفتر میں گھس کر اسلحے کے زور پر موبائل فونز بھی چھین لیے۔فوٹیج کے مطابق بہادر آباد افغانی روڈ پر واقع بلڈر کے دفتر میں معمول کی سرگرمیاں جاری تھیں، اچانک تین افراد داخل ہوئے۔انہوں نے بلڈر عمران جمانی کا پوچھا تو عمران جمانی اوپری منزل کی طرف چلے گئے تھے۔ اتنے میں ملزمان نے اسلحہ نکالا اور لوٹ مار شروع کردی، ایک ملزم کے پاس دستی بم بھی تھا۔عمران جمانی اتنے میں سیڑھیوں تک آئے، ایک ملزم قریب گیا اور بتایا کہ بھتہ خور احمد مگسی کے گروہ سے تعلق ہے۔ملزمان جاتے جاتے پرچی تھماگئے کہ اس نمبر سے فون آئے گا 50 لاکھ کا بندو بست کرو، بھتہ خوروں نے بلڈر کو دھمکی دی ہے کہ اگر رقم، نہیں دی تو بعد میں تمہارے بچوں سے وصول کریں گے۔پولیس کے مطابق نیوٹاؤن تھانے کی حدود میں مبینہ طور پر بلڈر کو 50 لاکھ روپے بھتے کی پرچی ملی جس کے بعد واقعے کا مقدمہ متاثرہ بلڈر محمد عمران کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔بلڈر عمران نے بتایا کہ ملزمان نے پہلے اسلحے کے زور پر لوٹ مار کی اور موبائل فون اور نقد رقم چھین لی جس کے بعد ایک پرچی دی جس پر بیرون ملک کا فون نمبر اور استاد احمد علی مگسی لکھا ہوا تھا، ملزمان نے کہا کہ اس نمبر سے فون آئے گا اور 50 لاکھ روپے بھتے کا بندوبست کر لو جب کہ ملزمان نے نے جاتے ہوئے ٹی ٹی پستول کا بٹ سر پر مار کر مجھے زخمی کر دیا۔انہوں نے کہا کہ 10 منٹ بعد پرچی پر لکھے ہوئے نمبر سے واٹس ایپ پر فون آیا اور فون کرنے والے نے اپنا نام احمد علی مگسی بتایا اور 50 لاکھ روپے بھتہ مانگا جب کہ بھتہ خور نے دھمکی دی کہ یہ ابھی ٹریلر ہے، 50 لاکھ کا بندوبست نہیں ہوا تو بعد میں بچوں سے وصول کرلیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں