میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی شارق الیاس نے سرکاری اراضی کو ٹھکانے لگانے کی ٹھان لی

پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی شارق الیاس نے سرکاری اراضی کو ٹھکانے لگانے کی ٹھان لی

ویب ڈیسک
بدھ, ۹ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

( رپورٹ: جوہر مجید شاہ ) بلدیہ عظمیٰ کراچی پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی شارق الیاس نے اپنے بڑوں اوپر والوں کی ہدایات پر سرکاری اراضی کو ٹھکانے لگانے کی ٹھان لی، سپریم کورٹ کے احکامات سمیت ریاستی و ادارتی قوانین جوتے کی نوک پر، ادھر انتہائی بااعتماد و باوثوق اندرونی ادارتی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بحیثیت پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی ٹاؤن نے ڈسٹرکٹ اورنگی کے مختلف علاقوں ، سیکٹروں میں LEASE نہ ہونے کے باوجود زمینوں کی بندر بانٹ کی تیاری مکمل، یاد رہے کہ پی ڈی اورنگی نے اپنے حاصل شدہ ریاستی و ادارتی اختیارات کا صریحاً غیرقانونی استعمال شروع کر رکھا ہے، شارق الیاس نے اپنے منظور نظر فرنٹ مین کھلاڑیوں،پرائیویٹ بیٹرز ، ایجنٹوں کو میدان میں اتار دیا۔ اس حوالے سے ذرائع بتاتے ہیں کہ اورنگی ٹاؤن ” منصور نگر ” الجنت سوسائٹی ” حق باہو کی زمین لینڈ گریبرز و چائنا کٹنگ کے نشانے پر لاکھوں کروڑوں کی وصولی کیلئے ایکشن پلان کو حتمی شکل دیدی گئی، وصولیاں جاری واضح رہے کہ LEASE POWER نہ ہونے کے باوجود مکمل غیرقانونی طور پر موٹیشن لیز ٹرانسفر سیل ڈیڈ ایمبارگیشنکا غیرقانونی دھندا جاری ہے۔ادھر دوسری جانب ذرائع نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ پی ڈی اورنگی شارق الیاس کی جانب سے سب رجسٹرار اورنگی ڈویژن کو لیز کی صورت میں بھاری نذرانے اور لیز کی صورت میں دگنی رقم کی کھلی آفر علیحدہ سے دی گئی جسے ٹھکرا دیا گیا نہ صرف بھاری رشوت کو ٹھکرا دیا گیا، بلکہ اس حوالے سے وکلاء سب رجسٹرار اور بروکر نے ایڈمنسٹریٹر و کمشنر کراچی سے پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی شارق الیاس کے خلاف مروجہ نافز العمل قوانین کے تحت فوری کاروائی کا مطالبہ بھی کیا، اس ضمن میں ادارتی و علاقائی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اس غیرقانونی قبضے اور چائنا کٹنگ کی مد میں غیرقانونی طور پر لاکھوں کروڑوں کی وصولیاں بھی جاری ہیں، اس حوالے سے مارکیٹ میں سرگرم منظور نظر کھلاڑیوں میں ارشاد ننھو منیر اختر رانا شاہد جمال اختر معین اختر اور جلیس سمع قابل ذکر ہیں، پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی شارق الیاس نے اس قبل لائنز ایریا، سرجانی ٹاؤن میں لینڈ گریبنگ و چائنا کٹنگ کا دھندا چلایا نام چین ڈائریکٹر نے کروڑوں اربوں کی بندر بانٹ اور ٹھکانے لگانے کے بعد اب اپنی سیاسی جماعت کے کرتا دھرتاؤں کے گرین سگنل کیساتھ اپنے تجربے کا استعمال شروع کردیا۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی شارق الیاس نے منصور نگر کی اراضی کے 120 گز کے لگ بھگ 30 پلاٹوں کو ٹھکانے لگانے پر تیزی سے عملدرآمد شروع کردیا، ان پلاٹوں کی لیز سابق سٹی ناظم مرحوم نعمت اللہ خان نے لیز کیا تھا چائنا کٹنگ کے بے تاج بادشاہ یامین قریشی جن کے بارے میں زرائع بتاتے ہیں کہ وسیم آفتاب کیساتھ اورنگی میں الطاف نگر کی چائنہ کٹنگ میں ملوث تھا ، بلاک ایف میں فی پلاٹ 21 لاکھ لیز کے عوض کام کرنے کی اجازت دے دی اس علاقے میں 6 سو پلاٹ کی پلاننگ کی گئی ہے، اس مد میں 12 کروڑ وصول کئے جائنگے۔ دوسری جانب ادارتی ذرائع کہتے ہیں اس غیرقانونی دھندے میں سیاسی آقاؤں کے ساتھ پی ڈی اورنگی شارق الیاس کا دعویٰ ہے کہ انھیں میونسپل کمشنر کی مکمل حمایت بھی حاصل ہے اسی طرح منصور نگر کے 30 پلاٹوں کی ایمبارگیشن کیلئے اے ڈی عقیل کو ہدایات جاری کردی گئیں ہیں اس میں فی پلاٹ 5 لاکھ طلب کئے جارہیں ہیں، اس مد میں کل رقم 1 کروڑ 50 لاکھ آئیگی اس بارے میں پارٹیز سے کہا جارہا ہئے کھلا دعویٰ ہے کہ میونسپل کمشنر کے ایم سی کا حصہ مختص رکھنا ہئے منصور نگر کیلئے ایڈوانس کی رقم لی وصول کی جاچکی ہئے اسکے علاؤہ اندرونی ادارتی ذرائع نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ سابق پی ڈی کے دور میں انکے انکار کیوجہ سے رکے ہوئے تمام کام اور فائلوں ہر بھی کام شروع کردیا گیا ان میں کھوے والی مارکیٹ ایس ٹی 5 علی گڑھ ایس ٹی ون سیکٹر 11 یوسی ڈی ایس ٹی نیشنل بنارسی شامل ہیں نیشنل ایکشن پلان منی لانڈرنگ قوانین سب نافذ العمل قوانین چولہے میں، واضح رہے کہ شارق الیاس 1981 سے الطاف سے وابستہ رہے موصوف الطاف لندن گروپ کے انتہائی بااعتماد و لاڈلے وفادار افسران میں شمار کئے جاتے ہیں، موصوف کے حلقہ احباب میں سابق رکن رابطہ کمیٹی لندن شعیب بخاری ( مرحوم ) جو وزیر بھی رہئے انکے بھائی فضیل بخاری جو آج کل سکریٹری کے ڈی اے ہیں سابق رکن رابطہ کمیٹی لندن گروپ مرحوم سلیم شہزاد سابق میئر کراچی وسیم اختر اور ندیم نصرت کا نام سر فہرست ہے۔ مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ کور کمانڈر کراچی حساس اداروں وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سمیت تمام تحقیقاتی اداروں سے اٹھائے گئے حلف اور اپنے فرائض منصبی کے مطابق سخت ترین قانونی و تادیبی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں