میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت کے ایم سی پنشن ملازمین کو بیل آئوٹ پیکیج دینے کا فیصلہ

سندھ حکومت کے ایم سی پنشن ملازمین کو بیل آئوٹ پیکیج دینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۹ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ: علی کیریو)حکومت سندھ نے کراچی میونسپل کارپوریشن کواربوں روپے کے واجبات اور سینکڑوں ملازمین کی پینشن کی ادائیگی کیلئے بیل آئوٹ پیکیج دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر محکمہ سروسز ، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈپارٹمنٹ نے چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی ہے،ایڈووکیٹ جنرل سندھ، ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی، محکمہ خزانہ اور بلدیات کے سیکریٹریز میمبران ہونگے۔ کمیٹی سال 2019 میں ریٹائر ہونے والے کے ایم سی ملازمین کو پینشن کی ادائیگی کیلئے سفارشات مرتب کرکے عدالت میں اگلی پیشی پر پیش کرے گی، کمیٹی کے ایم سی کو خسارے سے نکالنے اور واجبات کی ادائیگی کیلئے بیل آئوٹ پیکیج تجویز کرے گی۔ کے ایم سے افسران کا کہنا ہے کہ سال 2016 کے بعد ریٹائر ہونے والے سینکڑوں ملازمین کو پینشن نہیں ملی اور پینشن کی مد میں 5 ارب 50 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں، ترقیاتی کاموں کی مد میں 12 ارب روپے ادا کرنے ہیں، یہ ادائیگی گزشتہ دس ماہ سے نہیں ہوئی، فائر رسک الائونس کی مد میں 45 کروڑروپے ادا کرنے ہیں۔ کے ایم سی کے تحت کام کرنے والی اسپتالوں کے پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کو 45 لاکھ روپے کے واجبات بھی ہیں، ادارے کو تنخواہوں کی مد میں ہر ماہ 12 کروڑ روپے ادا کرنے ہوتے ہیں۔ کے ایم سی افسران کا کہنا ہے کہ ادارے نے کئی بار حکومت سندھ کو واجبات ادا کرنے کیلئے بیل آئوٹ پیکیج تجویز کیا ہے، لیکن حکومت سندھ رقم جاری نہیں کرتی جس کی وجہ سے ملازمین اور ریٹائرڈ ملازمین مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں