میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جعلی اکائونٹس کیس ،نیب راولپنڈی نے آٹھواں ریفرنس دائر کر دیا

جعلی اکائونٹس کیس ،نیب راولپنڈی نے آٹھواں ریفرنس دائر کر دیا

ویب ڈیسک
پیر, ۹ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

جعلی اکائونٹس کیس میں نیب راولپنڈی نے آٹھواں ریفرنس اسلام آباد کی احتساب عدالت میں دائر کر دیا۔ نیب نے سندھ بینک میں قرضوں کی مد میں اربوں روپے کی خوردبرد کے معاملہ پر ریفرنس دائر کیا ہے ۔ریفرنس میں ملزمان پر اومنی گروپ کو 29ارب روپے قرض دینے کا الزام ہے ۔ ریفرنس میںسندھ بینک کے سابق صدور محمد بلال شیخ اور طارق احسن سمیت 20 ملزمان کو ملزم نامزد کیا گیا ہے ۔ ریفرنس کے مطابق اومنی گروپ کو 29ارب روپے کے قرض میں سے 25ارب روپے اب بھی واجب الادا ہیں۔ ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ اومنی گروپ کی تین کمپنیوں کو 1.84ارب روپے فراڈ کے زریعہ دیئے گئے ۔ ریفرنس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ 1.84ارب روپے کا قرض سمٹ بینک کے سرمائے کو پورا کرنے کے لئے دیا گیا جبکہ جعلی کمپنی اومنی گروپ کے ہی چھ ملازمین کے نام پر بنائی گئی۔ریفرنس میں سندھ بینک کراچی ڈویژن کے سابق سربراہ ندیم الطاف کو وعدہ معادف گواہ بھی بنایا گیا ہے ۔ ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ کے ذریعہ قومی خزانہ کو نقصان پہنچایا گیا اور سندھ بینک کو نقصان پہنچایا گیا۔ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ حسین لوائی کے ذاتی بینک کو فائدہ پہنچایا گیا۔ ریفرنس میں کیا گیا ہے کہ ملزمان منی لانڈرنگ کے زریعہ کرپشن کے مرتکب ہوئے ہیں لہذا ملزمان کو نیب آرڈیننس کے تحت سخت سے سخت سزا دی جائے ۔ بلال شیخ اور طارق احسن جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ ریفرنس سکروٹنی کے لئے احتساب عدالت کے رجسٹرا ر کو بھجواد یا گیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں