میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلز پارٹی میں فارورڈ بلاک بن چکا ہے ، فردوس شمیم نقوی

پیپلز پارٹی میں فارورڈ بلاک بن چکا ہے ، فردوس شمیم نقوی

ویب ڈیسک
پیر, ۹ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی میں فارورڈ بلاک بن چکا ہے ۔ آج پاپا میاں نے پارٹی کو سکیڑ کر سندھ تک محدود کر دیا ہے ۔انصاف ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت نے لوگوں کو پیمپر باندھنے اور ملک چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور کیا۔ پورا صوبہ پیپلز پارٹی کی حرکتوں پر نامراد ہو کر رہ گیا ہے ۔فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ مراد علی شاہ اب آپ کی باری ہے ، آپ کو بھاگنے نہیں دینگے ۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی سے تعلق رکھنے والے بیشتر کارکنان نے تحریک انصاف میں شمولیت کا بھی اعلان کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں