میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وفا قی حکو مت کا بنوں ایئر پورٹ کی از سر نو تعمیر کا فیصلہ

وفا قی حکو مت کا بنوں ایئر پورٹ کی از سر نو تعمیر کا فیصلہ

ویب ڈیسک
پیر, ۹ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

اوور سیز پاکستانیوں کے لئے اچھی خبر ہے کہ وفا قی حکو مت نے بنوں ایئر پورٹ کی از سر نو تعمیر کا فیصلہ کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بنوں ایئر پورٹ بیس سال سے غیر فعا ل ہے تاہم اب حکومت نے خصوصی توجہ دیتے ہوئے اسے فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس ضمن میں سول ایوایشن کو ہدایت کی گئی ہے کہ بنوں ایئر پورٹ کی ٹر مینل بلڈ نگ اور انفرا اسٹرکچر کی تزین و آرائش کی جا ئے جب کہ رن وے کی ازسر نو تعمیر اور رن وے کی مزید توسیع کی جا ئے ۔بنو ں ایئر پورٹ کے آپریشنل ہو نے سے اوورسیز پاکستانیوں کو سفری سہولت میسر ہو گی، ایئر پورٹ کے فعال ہو نے سے سیا حت کو فروغ کے سا تھ زرمبا دلہ میں بھی اضا فہ ہو گا۔واضح رہے کہ ڈی آئی خان اور پارہ چنار ائیر پورٹ بھی کئی سا لوں سے بند پڑے ہیں اور آزاد کشمیر حکو مت نے بھی مطا لبہ کیا ہے کہ راولا کو ٹ اور مظفر آبا د ائیر پورٹ کو بھی آپریشنل کیا جا ئے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں