سندھ حکومت کی ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے اسپرے مہم جاری
شیئر کریں
سندھ حکومت کی جانب سے ٹڈی دل کا خاتمہ کرنے کہ لیے متاثرہ اضلاع میں اسپرے مہم جاری۔وزیرزراعت سندھ اسماعیل راہو نے مزید اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ عمرکوٹ اور ضلعہ خیرپور کے نارا، تاجل اور تمام متاثرہ اضلاع میں جہاز اور گاڑیوں کے ذریعے اسپرے کیا جارہا ہے ، ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں میں محکمہ زراعت کی ٹیمیں صبح ہوتے ہی کام شروع کردیتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دو جہاز، 8 گاڑیاں پلانٹ پروٹیکشن کی اور 23 گاڑیاں سندھ حکومت کی ٹڈی دل کا خاتمہ کرنے کہ لیے اسپرے مہم میں حصہ لے رہی ہیں،اس کے علاوہ سندھ حکومت کی 55 فیلڈ ٹیمیں مینوئل اسپرے کررہی ہیں، ہر ٹیم 4.5 افراد پر شتمل ہے ، اس وقت 15 ٹیمیں ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں کا سروے کا کام کررہی ہیں،ایک جہاز سکھر،خیرپور اور دوسرا جھاز عمرکوٹ اور تمام متاثر علاقوں میں 31 گاڑیوں کے ذریعے اسپرے کیا جارہا ہے ۔اسماعیل راہو نے کہا کہ وفاق ٹڈی دل کا خاتمہ کرنے میں پہلے ہی اقدام اٹھاتا تو آج پھر دوبارہ پنجاب اور بلوچستان کا رخ نہ کرتی، وفاق نے سندھ میں ٹڈی دل کا خاتمہ کرنے کہ لیے توجہ نہ دی تویہ بنی گالا کا رخ بھی کرسکتی ہے ، جو وفاقی حکومت ٹڈی دل کا خاتمہ کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے وہ عوام کے مسائل کیسے حل کرے گی،کراچی 08دسمبر: وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے سالوں سے وطن عزیز کے لوگوں کی زندگی میں بہتری لانے کیلئے ہرممکن طریقے سے کاوشیں کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالفین ہمارے تیزی سے مکمل ہونے والے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے وہ ہم پر بے بنیاد الزامات لگا تے رہتے ہیں۔صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے یہ بات اتوار کے روز منظور کالونی میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔سعید غنی نے کہا کہ حکومت سندھ کی ترجیحات میں سب سے پہلی ترجیح عوام الناس کو ہر طرح کی بنیادی سہولت پہچانا ہے ۔جس کے لئے ہم ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔اپنے اچانک دورے کے دوران صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے منظور کالونی کے مختلف علاقوں میں سڑکوں اور نالوں کی تعمیر کے کاموں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے متعلقہ اداروں کے افسران کو جاری ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی علاقے کے لوگوں میں گھل مل گئے اور ان کے مسائل کی بابت بات چیت کی۔سعید غنی نے لوگوں کو یقین دہانی کرائی کہ وہ آئندہ بھی یہاں آتے رہیں گے اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے رہیں گے ۔