میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہباز شریف کو بیرون ملک منتقل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں، فواد چودھری

شہباز شریف کو بیرون ملک منتقل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں، فواد چودھری

ویب ڈیسک
اتوار, ۹ دسمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ شہباز شریف اگر بیمار ہیں تو اللہ تعالیٰ انہیں صحت دے ، حکومت کا انھیں بیرون ملک منتقل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے ۔وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری کا پاکستان روانگی سے قبل ہیتھرو ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج اینٹی کرپشن ڈے ہے لیکن کرپشن کی صحیح روح پر عمل نہیں ہو رہا، ورنہ آج خورشید شاہ کا بیان ٹی وی پر نہ چل رہا ہوتا۔ جن کی وجہ سے پاکستان کی آج یہ حالت ہے ، انہیں دو تین سال گھروں سے نہیں نکلنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ آج نیب نے مزید نوٹسز ایشو کیے ہیں اور ہم درست سمت میں بڑھ رہے ہیں۔ ہم سیاسی منزل پر پہنچ چکے اب معاشی منزل کی طرف سفر کرنا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں