میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تجاوزات کیخلاف آپریشن، گورنر سندھ اور میئر کراچی میں بھی جنگ چھڑ گئی

تجاوزات کیخلاف آپریشن، گورنر سندھ اور میئر کراچی میں بھی جنگ چھڑ گئی

ویب ڈیسک
اتوار, ۹ دسمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

کراچی میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن میں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور میئر کراچی وسیم اختر میں بھی جنگ چھڑ گئی ہے ۔میئر کراچی کی گزشتہ روز ایم کیو ایم کے سابق سربراہ فاروق ستار کے ساتھ لفظوں کی گولہ باری ہوئی تھی آج وہ اور گورنر سندھ عمران اسماعیل ایک دوسرے کے مدمقابل آگئے ۔گورنر سندھ نے ایک بیان میں کہا کہ شہرمیں تجاوزات آپریشن کے نام پر لوگوں کے ساتھ ظلم ہوا، وسیم اختر پہلے طاقتور لوگوں کے خلاف آپریشن کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن پر انہوں نے نظر ثانی کی درخواست دائر کردی ہے ۔اس بیان کے جواب میں وسیم اختر نے کہا کہ عمران اسماعیل پہلے بلاول ہاؤس کی دیواریں گرانے کی بات پوری کریں ،مجھے طعنہ نہ دیں۔ان کا کہناتھا کہ عمران اسماعیل نے گورنر بننے سے پہلے بلاول ہاؤس کی تجاوزات کے خلاف موجودہ صدر ڈاکٹر عارف علوی کے ہمراہ احتجاج کیا تھا،دونوں احتجاج کرنے والے آج بڑے عہدے پر ہیں، وہ دیواریں گرادیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں