شواہد ملنے پر علیمہ خان کیخلاف بھی مقدمہ درج ہوسکتا ہے ، شہزاد اکبر
ویب ڈیسک
اتوار, ۹ دسمبر ۲۰۱۸
شیئر کریں
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ شواہد ملنے کی صورت میں علیمہ خان کیخلاف بھی منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا جاسکتا ہے ۔شہزاد اکبر نے میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ ٹیکس جمع کرانے کی صورت میں ان کی پراپرٹی قانونی نہیں ہوئی۔ان کا کہناتھا کہ سیاست دانوں سمیت کئی افراد کے بیرون ملک 40 کروڑ پاؤنڈز کے اکاؤنٹس منجمد کرا چکے ہیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب نے مزید کہا کہ وہ کسی عمران شفیق کو نہیں جانتے ،جعلی اکاؤنٹس کا ذمہ دار اسٹیٹ بینک اور اس کا فنانشل مانیٹرنگ یونٹ ہے ۔