میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تحریک انصاف کا گرینڈ جرگہ، پنجاب حکومت متحرک ، پولیس طلب

تحریک انصاف کا گرینڈ جرگہ، پنجاب حکومت متحرک ، پولیس طلب

ویب ڈیسک
هفته, ۹ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

تحریک انصاف کے صوابی میں گرینڈ پارٹی جرگے و جلسے کے معاملے میں پنجاب حکومت بھی متحرک ہوگئی، راولپنڈی اور اٹک پولیس کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سینٹرل پولیس آفس لاہور کی جانب سے چار اضلاع کے ڈی پی اوز سمیت پنجاب کانسٹیبلری اور ہائی وے پیڑولنگ پولیس کی ڈیڑھ ہزار پولیس فورس کو آر پی او راولپنڈی کے حوالے کردیا گیا، سینٹرل پولیس آفس نے فورس کو آر پی او راولپنڈی کی ڈسپوزل دینے کا مراسلہ بھی جاری کردیا۔ڈی پی اٹک، چکوال، گجرات، منڈی بہاء الدین کو 22 سو کی نفری کے ساتھ فوری طور پر راولپنڈی رپورٹ کرنے کی ہدایات کی گئی ہے جب کہ پنجاب کانسٹیبلری کی 5 سو اور پنجاب ہائی وے پیڑولنگ کی 2 سو نفری کو بھی راولپنڈی اور اٹک رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تمام ڈی پی اوز اور فورس آر پی او راولپنڈی کی صوابدید پر منحصر ہوگی، آر پی او یا ان کی جانب سے مجاز آفیسر فورس کی تعیناتی کرسکیں گے ۔ مراسلے کے مطابق تمام فورسز فسادات سے نمٹنے کے لیے ضروری آنسو گیس شیلز اور دیگر اینٹی رائٹ آلات سے لیس ہوں گی، فیول اور فورس کی ٹرانسپورٹیشن، کھانے و رہائش کے انتظامات کی ذمہ داری بھی سی پی او راولپنڈی اور ڈی پی او اٹک کے ذمے ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں