میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کوئٹہ میں پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس میں جھڑپیں،ڈی ایس پی سمیت 5 زخمی

کوئٹہ میں پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس میں جھڑپیں،ڈی ایس پی سمیت 5 زخمی

ویب ڈیسک
هفته, ۹ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

کوئٹہ میں پولیس اہلکاروں اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کے درمیان تصادم ہوا ہے ، پولیس نے جلسے کے لیے آنے والے کارکنوں پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کردی، پی ٹی آئی کے جھنڈے لگی گاڑی نے پولیس اہلکاروں کو روند دیا، واقعے میں ڈی ایس پی سمیت 5 اہلکار زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے گزشتہ روز کوئٹہ کے ہاکی گراؤنڈ میں جلسے کااعلان کیا تھا تاہم ضلعی انتظامیہ نے جلسے کی اجازت نہیں دی تھی، صبح سے ہی جلسہ گاہ کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی تھی۔ ہاکی گراؤنڈ کو پولیس کی بھاری نفری نے گھیرے میں لے رکھا تھا جبکہ مرکزی دروازے کو بھی سیل کردیا گیا تھا، جلسہ گاہ جانے والے تمام راستوں پر بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی تھی تاہم پی ٹی آئی نے کارکنوں کو ہر صورت 2 بجے جلسہ گاہ پہنچنے کی ہدایت کی تھی۔ پارٹی قیادت کی ہدایت پر پی ٹی آئی کارکن پولیس کا حصار توڑ کر ہاکی گراؤنڈ کے قریب پہنچ گئے تاہم پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان کومنشر کرنے کیلیے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کا استعمال بھی کیا جبکہ پی ٹی آئی کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ کردیا جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار زخمی ہوگئے اور ایک گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے ۔دریں اثنا پی ٹی آئی کے جھنڈے لگی گاڑی نے متعدد پولیس اہلکاروں کو کچل دیا، واقعے میں ڈی ایس پی مقصود لغاری سمیت 5 اہل کار زخمی ہوگئے جن میں 2 کی حالت تشویشناک ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں