میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دنیا کی کوئی طاقت آرٹیکل 370 کو دوبارہ نہیں لاسکتی،مودی کا ردعمل

دنیا کی کوئی طاقت آرٹیکل 370 کو دوبارہ نہیں لاسکتی،مودی کا ردعمل

ویب ڈیسک
هفته, ۹ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے مقبوضہ کشمیر کی اسمبلی سے آرٹیکل 370 کے خاتمے کیخلاف منظور قرارداد پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت آرٹیکل 370 دوبارہ نہیں لاسکتی۔کشمیر میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں بی جے پی کے اراکین اسمبلی نے پی ڈی پی کی جانب سے پیش قراداد کی کاپیاں چھیننے کی کوشش بھی کی تھی جس پر سارجنٹ آف آرمز نے ہنگامہ آرائی کرنے والے بی جے پی اراکین کو باہر نکال دیا تھا۔یاد رہے کہ بھارت کی سپریم کورٹ کے سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس نے بھی آرٹیکل 370 منسوخ ہونے کی توثیق کی تھی مگر ریاستی انتخابات کرانے کا بھی حکم دیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں