غیر ملکیوں کو شناختی کارڈزکا اجرا، ایم این اے ،نادرا افسران شامل نکلے
شیئر کریں
(رپورٹ: سجاد کھوکھر )غیر ملکیوں کو شناختی کارڈز بنا کر دینے والوں میں سیاسی جماعت کا ایم این اے اور نادرا افسران شریک نکلے کراچی ایف آئی اے ٹیم نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر افغان باشندوں کو پاکستان کے جعلی شناختی کارڈز بنا کر دینے والے گروہ کے 14 ملزمان کو گرفتار کر لیا ملزمان میں نادرا ملیر کا آفسر بھی شامل ہے ایف آئی اے نے بتایا ہے ملزمان طویل عرصے چالاکی کے ساتھ اس غیر قانونی دھندے میں مصروف تھے ملزمان میں دو سرکاری افسران بھی شامل ہیں ملزمان نے سہراب گوٹھ اور ملیر میں پیسہ کمانے کے لیے دفاتر بنا رکھے تھے جہاں تین ماہ کے دوران دو ہزار سے زائد غیر ملکیوں کو شناختی کارڈز بنا کر دینے سے 9 کڑرو روپے کی کمائی کی ایف آئی اے تحقیاتی ٹیم کے مطابق ملزمان کا سرغنہ سیاسی جماعت کا MNA ہے جس کی سرپرستی میں یہ غیر قانونی کام جاری تھا ملزمان نے ہر افغان شہری سے ایک لاکھ سے دو لاکھ تک کی رشوت وصول کی ملزمان کے قبضہ سے نقد تین کڑور روپے کی رقوم اور مشینری سمیت دیگر سامان برآمد کر لیا۔